728 x 90

پاک آرمی نے انٹر سروسز شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاک آرمی نے انٹر سروسز شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے45ویں مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی۔ بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے45ویں مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی۔

بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے دو ہزار سے زائد شرکا نے اپنی نشانہ بازی کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز جیت کر تیسری انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چمپئن شپ 2025جیت لی۔

شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے فیلڈمارشل نے ان کی شاندار نشانہ بازی کو سراہا۔

فیلڈمارشل نے جہلم میں سو سالہ یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا جو ادارے کے شاندار ورثے کے تحفظ کی صدی پر مبنی اعزازکی علامت ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos