728 x 90

پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جھنگ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جھنگ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ” کے تحت افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔اس حوالے سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جھنگ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے,انہوں نےقوم کے محافظوں کو سلام پیش کیا اورجھنگ کی فضاء پاکستان زندہ باد پاک فوج ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس

آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ” کے تحت افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔اس حوالے سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جھنگ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے,انہوں نےقوم کے محافظوں کو سلام پیش کیا اورجھنگ کی فضاء پاکستان زندہ باد پاک فوج ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد کےفلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء ریلی نے آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے ریلی کی قیادت کی جبکہ ریلی میں سرکاری افسران، ملازمین، تاجروں، وکلاء، طلباء اور سول سوسائٹی, میڈیا نمائندگان کی بھرپور شرکت نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ ریلی کے دوران ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” میں دشمن کو دن کی روشنی میں تاریخی جواب دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک سپاہی نے ارض وطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمہ ہنگامی صورتحال میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریلی کے اختتام پر دیگر شرکاء نے بھی افواج پاکستان کے حق میں اظہار خیال کیا اور ملک پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمہ وقت ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos