سلطنت عمان کی شاہی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان بحری مشق ثمر الطیب 2025 کراچی میں ختم ہوگئی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سلطنت عمان کی رائل نیوی کے دو جنگی جہاز الراسخ اور الشمس نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔ مشق ثمر الطیب میں پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ کیا گیا
سلطنت عمان کی شاہی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان بحری مشق ثمر الطیب 2025 کراچی میں ختم ہوگئی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سلطنت عمان کی رائل نیوی کے دو جنگی جہاز الراسخ اور الشمس نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔
مشق ثمر الطیب میں پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ کیا گیا جس کا مقصد بحری سکیورٹی اور تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔
یہ مشق علاقائی بحری سکییورٹی کو آگے بڑھانے کے لیے پاک بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔
پاک بحریہ اور سلطنت عمان کی رائل نیوی 1980 سے اب تک یہ مشقیں باقاعدگی سے کر رہی ہیں۔
سلطنت عمان کے جنگی جہازوں کی رائل نیوی کے افسران نے پاک بحریہ کے حکام سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور مختلف بحری شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *