728 x 90

پاک بحریہ نے تجارتی بحری جہاز کے عملے کے اٹھارہ ارکان کو بچا لیا

پاک بحریہ نے تجارتی بحری جہاز کے عملے کے اٹھارہ ارکان کو بچا لیا

پاک بحریہ نے پاکستان کے ساحل سے دو سو ناٹیکل میل کے فاصلے پر شمالی بحیرہ عرب میں ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد ایک تجارتی بحری جہاز سے عملے کے اٹھارہ ارکان کو بچا لیا ہے۔ عملے کے ارکان میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔ پی این ایس

پاک بحریہ نے پاکستان کے ساحل سے دو سو ناٹیکل میل کے فاصلے پر شمالی بحیرہ عرب میں ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد ایک تجارتی بحری جہاز سے عملے کے اٹھارہ ارکان کو بچا لیا ہے۔

عملے کے ارکان میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔

پی این ایس حنین نے اعلی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔

ماہرین کی ٹیم نے جہاز کے عملے کو طبی امداد فراہم کی، آگ بجھانے میں مدد کی، نقصان کا تخمینہ لگایا، اور عملے کو کامیابی سے بچایا۔

نکالے گئے عملے کو علاج معالجے اور ان کے متعلقہ ممالک کو بحفاظت وطن واپسی کے لیے کراچی پہنچا دیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos