728 x 90

پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوزغازی کو چین میں لانچ کردیا گیا

پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوزغازی کو چین میں لانچ کردیا گیا

پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز ”غازی” کا افتتاح چین کے شہرووہان کی شوانگ لیو بیس پر کر دیا گیا ہے۔ آبدوز غازی کے افتتاح سے پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس کے تحت چین میں زیرتعمیر تمام چار آبدوزوں کی کارکردگی کو سمندر میں بھرپور انداز

پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز ”غازی” کا افتتاح چین کے شہرووہان کی شوانگ لیو بیس پر کر دیا گیا ہے۔

آبدوز غازی کے افتتاح سے پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس کے تحت چین میں زیرتعمیر تمام چار آبدوزوں کی کارکردگی کو سمندر میں بھرپور انداز میں جانچا جا رہا ہے اور اب یہ پاکستان کے حوالے کرنے کے حتمی مراحل میں ہیں۔

پاکستان نے آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کیلئے چین کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں اور باقی چار آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں بنائی جائیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos