پاک فوج پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثراور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج انتہائی درستی سے افغان چوکیوں کو نشانہ بنا رہی ہے اوراس نے افغان سرحد پر انیس چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے جہاں سے پاکستان پر حملے کئے جا رہے تھے۔
پاک فوج پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثراور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج انتہائی درستی سے افغان چوکیوں کو نشانہ بنا رہی ہے اوراس نے افغان سرحد پر انیس چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے جہاں سے پاکستان پر حملے کئے جا رہے تھے۔
ان چوکیوں پرافغان طالبان یاتو مارے گئے ہیں یا موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔یہ پاکستانی فوج کی افغان فورسز کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔
پاکستانی فوج نے درانی کیمپ’ منوجبہ کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور منوجبہ کیمپ ٹو اور نوشکی سیکٹر میں غزنالی ہیڈ کوارٹرز پر بھی کامیاب حملے کئے اور انہیں مکمل طورپر تباہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق ان کیمپوں اور ہیڈکوارٹرز میں تعینات بہت سے فوجی اور خوارج بھی مارے گئے ہیں۔
پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں بھی ایک اہم افغان چوکی پر قبضہ کرکے وہاں پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے۔حملے میں اس چوکی پرموجودافغان طالبان کی HUMVEE بکتر بند گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔
کرم کے بالمقابل پہاڑی چوٹی پر تعینات افغان ٹینکوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے اور افغان طالبان کے کئی ٹینک تباہ کردئیے گئے۔
BRABCHA کے علاقے میں افغان طالبان کے دوسرے بٹالین ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کردیا گیا جہاں سے خوارج اورفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں افغان طالبان اور خوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پاک فوج نے افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اوربلوچستان کے علاقے برام چاہ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
افغانستان کی طرف سے فائرنگ کا مقصد خوارج کو پاکستان کی سرحد پار کرانا تھا تاہم پاک فوج اپنی چوکیوں پرچوکس اور تیار تھی جس نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔
پاک فوج کی بروقت کارروائی سے افغانستان میں متعدد سرحدی چوکیاں تباہ اوربہت سے افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اپنی کئی چوکیاں چھوڑ کر علاقے سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ ان کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔
پاکستان پاک، افغان سرحد پر خوارج اور داعش کے دہشت گردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو پیشہ ورانہ انداز میں نشانہ بنا رہا ہے اور افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔
پاک فوج کی ایک اور جوابی کارروائی میں افغانستان میں واقع سپن بولدک سیکٹر میںافغان طالبان کے اہم ترین عصمت اللہ کرار کیمپ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیاں کی جاتی تھیں۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ پر حملے کے بعد مکمل تباہی دیکھی جاسکتی ہے ۔
اس کیمپ کی تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے ہوئے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *