پاکستان اور سری لنکا نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار وزیر داخلہ محسن نقوی اور سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سمپاتھا تھویاکونتھا کے درمیان آج کولمبو میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور دفاعی
پاکستان اور سری لنکا نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار وزیر داخلہ محسن نقوی اور سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سمپاتھا تھویاکونتھا کے درمیان آج کولمبو میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور دفاعی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکیورٹی تعلقات ہر دور میں مضبوط رہے ہیں۔انہوں نے سری لنکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سری لنکا کے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ ان کے ملک نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں سری لنکا کی حکومت سے پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعتراف کیا۔
انہوں نے حمایت پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *