728 x 90

پاکستان اور آسٹریلیا کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور آسٹریلیا کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور آسٹریلیا نے سرحدی انتظام ، کوسٹ گارڈز اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیرداخلہ محسن نقوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان غیرقانونی ترک وطن

پاکستان اور آسٹریلیا نے سرحدی انتظام ، کوسٹ گارڈز اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیرداخلہ محسن نقوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان غیرقانونی ترک وطن کی حوصلہ شکنی اور قانونی ترک وطن کو فروغ دینے پریقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف وطن واپسی پرسخت قانونی کارروائی ہوگی اورانسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دور میں پاکستان کے بین الاقوامی تشخص اوروقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos