امریکی ناظم الامور الزبتھ ہورسٹ نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت کا اعادہ کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے امریکہ کے دیرینہ تعاون کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص
امریکی ناظم الامور الزبتھ ہورسٹ نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرخزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے امریکہ کے دیرینہ تعاون کو سراہا۔
انہوں نے بالخصوص گزشتہ ڈیڑھ سال میں حاصل کردہ معاشی استحکام کیلئے امریکہ کے مسلسل تعاون کی تعریف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کاخیرمقدم کیا۔
محمد اورنگزیب نے امریکہ کے پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت دار ہونے کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے روایتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کواجاگر کیا۔
انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں موجود استعداد کار کو خصوصی طورپر اجاگر کرتے ہوئے اسے باہمی اشتراک عمل کیلئے مفید قراردیا۔
وفاقی وزیر نے مشرقی وسطیٰ کی سرمائے کی منڈیوں میں پاکستان کی کامیاب شمولیت ، پانڈا، بانڈ کے اجراء کیلئے مستقبل کے منصوبوں اور یورو اورامریکی ڈالر کی منڈی تک رسائی سے متعلق پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
الزبتھ ہورسٹ نے معاشی ترقی اور حکومت کی اصلاحاتی سوچ کو خوش آئند قراردیا اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کے تسلسل کیلئے امریکہ کی جانب سے مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور تجارتی شراکت داری کی امید ظاہر کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *