پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے بارہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے۔ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب آج (اتوار) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ ان معاہدوں اور یادداشتوں میں
پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے بارہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے۔
معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب آج (اتوار) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
ان معاہدوں اور یادداشتوں میں زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، اطلاعات و مواصلات، ثقافت، فنون، سیاحت، موسمیات اور عدلیہ کے شعبے شامل ہیں۔
مصنوعات کی تصدیق، معائنے اور جانچ سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے جبکہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بارے میں مشترکہ وزارتی اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *