728 x 90

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ قریبی اقتصادی، سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ قریبی اقتصادی، سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ قریبی اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرکے معاون خصوصی انیس الزماں چوہدری کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ قریبی اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرکے معاون خصوصی انیس الزماں چوہدری کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کے اہداف کیلئے شراکت داری کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، توانائی، ٹرانسپورٹ اور اقتصادی شعبوں میں وسیع تر تعاون کے فروغ، اور خاص طور پر رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امور پر بات چیت کی، تاکہ عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ ملے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos