پاکستان اور ترکیہ نے غزہ امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار استنبول میں غزہ کی صورتحال پر عرب اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فدان کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے جنگ بندی کا احترام
پاکستان اور ترکیہ نے غزہ امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار استنبول میں غزہ کی صورتحال پر عرب اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فدان کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے جنگ بندی کا احترام کرنے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے فوری انخلا، فلسطینیوں کو بلاتعطل امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *