728 x 90

پاکستان اور رومانیہ کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور رومانیہ کا تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اوررومانیہ نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافے اور عوامی سطح پر رابطوں اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چودھری اور پاکستان میں رومانیہ کے سفیردان اسٹوئنیسکو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات

پاکستان اوررومانیہ نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافے اور عوامی سطح پر رابطوں اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چودھری اور پاکستان میں رومانیہ کے سفیردان اسٹوئنیسکو
کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور پارلیمانی تعاون میں اضافہ کرنے کے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

رومانیہ کے سفیر نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ساتھ میڈیا کے شعبے میں شراکت داری قائم کرنے کی جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ریڈیو رومانیہ اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ ساتھ رومانیہ ٹی وی اور پی ٹی وی کے درمیان مواقع سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ ثقافت اور ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے رومانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos