728 x 90

پاکستان اور شام کا زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور شام کا زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور شام نے زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور پاکستان میں تعینات شام کے سفیر ڈاکٹر رامز العری کے درمیان آج (بدھ) کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران طے پایا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے ایک مشترکہ ورکنگ

پاکستان اور شام نے زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور پاکستان میں تعینات شام کے سفیر ڈاکٹر رامز العری کے درمیان آج (بدھ) کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران طے پایا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا ،جو اشتراک کے عملی راستے تلاش کرنے کے ساتھ کاشتکاری کے جدید طریقوں، آبی وسائل کے انتظام، استعداد کار میں اضافے اور زرعی تجارت کے فروغ جیسے عملی شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زوردیا کہ زرعی شعبہ دونوں ممالک کے لیے غیر معمولی امکانات کا حامل ہے اور پاکستان شام کے ساتھ تجارتی اور تکنیکی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

شامی سفیر ڈاکٹر رامز العری نے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شام باہمی مفاد کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos