728 x 90

پاکستان اور یورپی یونین کا اہم شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور یورپی یونین کا اہم شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور یورپی یونین نے مشترکہ ترجیحات پر پیش رفت کیلئے مل کر کام جاری رکھنے اور اہم شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور یورپی یونین نے مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان اور یورپی یونین نے مشترکہ ترجیحات پر پیش رفت کیلئے مل کر کام جاری رکھنے اور اہم شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا ہے۔

پاکستان اور یورپی یونین نے مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار اور یورپی یونین کی کونسل انٹونیو کوسٹا کے صدر کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔

فریقین نے کثیر جہتی نظام کیلئے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی مثبت سمت پراطمینان کااظہارکیا اور مختلف شعبوں میں باہمی طورپر مفید شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اسحق ڈار نے دوطرفہ اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر پاکستان کیلئے یورپی یونین کی معاونت کوسراہا ۔

وفود نے جی ایس پی پلس، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ اور علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos