728 x 90

پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان جاری مذاکرات میں مشکلات

پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان جاری مذاکرات میں مشکلات

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے جو منطقی اور مدلل مطالبات پیش کئے ہیں وہ جائز ہیں، تاہم افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ میزبان

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے جو منطقی اور مدلل مطالبات پیش کئے ہیں وہ جائز ہیں، تاہم افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد خود بھی یہ سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا درست ہے۔

تاہم کابل انتظامیہ سے کوئی حوصلہ افزاء جواب نہیں آ رہا، جس سے مذاکرات میں تعطل پیدا ہو رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos