728 x 90

پاکستان اورامریکہ نے تجارتی معاہدے کوحتمی شکل دے دی

پاکستان اورامریکہ نے تجارتی معاہدے کوحتمی شکل دے دی

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ پیش رفت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈLutnick اور

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ پیش رفت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈLutnick اور امریکہ کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹراتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔

معاہدے کے نتیجے میں بالخصوص امریکہ کو پاکستانی برآمدات پر باہمی ٹیرف میں کمی آئے گی۔ یہ معاہدہ خصوصاً توانائی، کان کنی اور معدنیات، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا دائرہ کاروسیع کرنے کی پاکستان کی جاری کوششوں کا نتیجہ ہےجس میں امریکی ریاستوں کی سطح پر شراکت داری بھی شامل ہے۔

اس معاہدے سے امریکی مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔

ادھر ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ملک اپنے بڑے تیل کے ذخائر کو ترقی دینے کیلئے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس شراکت داری کی قیادت کرنے کیلئے تیل کمپنی کا انتخاب کررہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos