پاکستان اورترکیے نے دوطرفہ تعاون میں اضافے ، علاقائی رابطوں کوبڑھانے اور ریلوے کے شعبے میں اشتراک کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ کی وزراء کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ترکیے کے وزیر ٹرانسپورٹ وانفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو کے درمیان ملاقات میں
پاکستان اورترکیے نے دوطرفہ تعاون میں اضافے ، علاقائی رابطوں کوبڑھانے اور ریلوے کے شعبے میں اشتراک کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ عزم اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ کی وزراء کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ترکیے کے وزیر ٹرانسپورٹ وانفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو کے درمیان ملاقات میں دہرایاگیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے انجینئرنگ کے شعبے میں تعاون کوبڑھانے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیشہ ورانہ تربیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تجارتی راہداریوں کے قیام ، سمندری بندرگاہوں کے رابطوں کو بہتر بنانے اورجدید علاقائی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک تیار کرنے کابھی جائزہ لیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *