728 x 90

پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتا ہے،اسحاق ڈار

پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتا ہے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتا ہے اوروہ انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی کے نفاذ کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ اسلام آباد میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق کے سفیر اولاف سکوگ سے بات چیت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتا ہے اوروہ انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی کے نفاذ کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وہ اسلام آباد میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق کے سفیر اولاف سکوگ سے بات چیت کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے انسانی حقوق کے بارے میںپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے تعاون پر مزید روشنی ڈالی اور پاکستان کے جی ایس پی پلس درجے کے لیے یورپی یونین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کو سراہا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos