728 x 90

پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور تنازعات کو مذاکرات اور پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے العربیہ انگلش کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور تنازعات کو مذاکرات اور پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے العربیہ انگلش کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان امن کے فروغ کی کوششوں میں غیر جانب دار اور مخلص ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تمام فریقوں سے رابطے کر رہی ہے تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے اور مذاکرات کے ذریعے حل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایران سے متعلق تنازع میں پاکستان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں اور اس کا واحد مقصد اس مسئلے کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے بارے میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ اس معاہدے سے تینوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تزویراتی تعلقات کو باضابطہ شکل ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور مشترکہ دفاعی صلاحیت پر مبنی ہے، جس میں کسی ملک کے خلاف جارحیت کا عنصر شامل نہیں۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دو جوہری ہتھیار رکھنے والے ہمسایہ ممالک کے درمیان فوجی تنازع کوئی آپشن نہیں اور مساوات، باہمی احترام، خودمختاری اور مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کی بنیاد پر رابطے اور تعاون کی ضرورت ہے۔

افغانستان کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان کا مقصد یہ بات یقینی بنانا ہے کہ افغان سرزمین سے کوئی دہشت گردی یا مداخلت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان سے کارروائیاں کر رہے ہیں اور افغان سرزمین کو پاکستان کے اندر حملوں کے لیے بھرتی، تربیت، اسلحہ فراہم کرنے اور حملے کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کی کوششیں کرتا رہے گا، جو گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos