قومی تحفظ خوراک وتحقیق کے وزیرراناتنویرحسین نے کہاہے کہ پاکستان دیہی آمدن اور برآمدات بڑھانے کے لئے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کامقابلہ کرنے والی فصلوں اورزرعی صنعتوں کے فروغ کی خاطر چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیارہے۔ انہوں نے اس عزم کااظہار اسلام آباد میں سنکیانگ حکومت کے مشیر یوآن جیان من کی
قومی تحفظ خوراک وتحقیق کے وزیرراناتنویرحسین نے کہاہے کہ پاکستان دیہی آمدن اور برآمدات بڑھانے کے لئے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کامقابلہ کرنے والی فصلوں اورزرعی صنعتوں کے فروغ کی خاطر چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیارہے۔
انہوں نے اس عزم کااظہار اسلام آباد میں سنکیانگ حکومت کے مشیر یوآن جیان من کی زیرقیادت ایک وفد سے گفتگوکے دوران کیا۔
راناتنویرحسین نے جدت، ٹیکنالوجی کے تبادلہ اورادارہ جاتی معاونت کے ذریعے اس شعبے کو ترقی دینے میں چین کے تعاون کو فیصلہ کن قرار دیا۔
انہوں نے چینی وفد کویقین دلایا کہ پاکستان ملک میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور ماہرین کے ساتھ مکمل ادارہ جاتی تعاون کرے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *