نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سا لمیت کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا اور قطع نظر اس کے کہ اس میں ملوث ملک چھوٹا ہے یا بڑا اسے منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سا لمیت کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا اور قطع نظر اس کے کہ اس میں ملوث ملک چھوٹا ہے یا بڑا اسے منہ توڑجواب دیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام نہیں چاہتا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں میں بعض ممالک کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد موجود ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔
اسحاق ڈارنے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے۔
قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ امرباعث افسوس ہے کہ بین الاقوامی قانون، عالمی انسانی اصولوں سمیت او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا ایک ملک پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ساتھ لائحہ عمل طے کرنے کا مطالبہ کیا جس کے تحت اسرائیل کی طرف سے جارحیت نہ رکنے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
نائب وزیراعظم نے غزہ میں فوری، غیر مشروط جنگ بندی اور فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل پر بھی زور دیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *