728 x 90

پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،شذرہ منصب

پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،شذرہ منصب

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی شذرہ منصب نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقدہ تین روزہ گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کی چودہویں اسمبلی اور اٹھارہویں کونسل اجلاس میں شرکت کی۔  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی شذرہ منصب نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقدہ تین روزہ گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کی چودہویں اسمبلی اور اٹھارہویں کونسل اجلاس میں شرکت کی۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور سبز ترقی کے ایجنڈے پر پُرعزم انداز میں عمل پیرا ہے۔

ڈاکٹر شذرہ منصب  نے پاکستان کے کم کاربن ترقیاتی راستوں اور موسمیاتی لچکدار پالیسیوں کے نفاذ میں قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔

اجلاس میں نیوزی لینڈ، ناروے، سری لنکا، سینیگال، سویڈن اور زیمبیا سمیت مختلف ممالک کے سرکاری نمائندگان، ماہرینِ موسمیات، بین الاقوامی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

  انہوں  نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، حالانکہ ہمارا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ ہمارے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، مون سون کے پیٹرن بدل رہے ہیں اور ہماری کمیونٹیز اس بحران کی قیمت ادا کر رہی ہیں جس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔ اس کے باوجود پاکستان جدیدیت، موافقت اور سبز ترقی کے ذریعے قیادت کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

 پاکستان کی جامع نیشنل کلائمیٹ چینج پالیسی  اور نیشنل ایڈاپٹیشن پلان بین الاقوامی وعدوں کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کا بنیادی فریم ورک ہیں۔

ان پالیسیوں کے تحت پاکستان توانائی، پانی اور زراعت سمیت اہم شعبوں میں موسمیاتی لچک بڑھانے، گرین فنانس کے حصول اور عالمی شراکت داریوں کے فروغ پر کام کر رہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی قومی اور صوبائی سطح پر شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابل تجدید توانائی کے منصوبے بڑھا رہی ہے، خاص طور پر اُن علاقوں میں جو ماحولیاتی لحاظ سے زیادہ حساس ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos