وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر نسبتاً محتاط ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پس منظر میں عوام کے تحفظ کے ساتھ مالیاتی استحکام کو متوازن رکھنا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عالمی
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر نسبتاً محتاط ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پس منظر میں عوام کے تحفظ کے ساتھ مالیاتی استحکام کو متوازن رکھنا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عالمی سطح پر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نمایاں طور پر زیادہ ہے اور کئی ممالک میں ستائیس سے اکہتر فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں بائیس سے چوبیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ریٹیل ٹیکس پچیس فیصد ہے جو کہ پینتیس فیصد علاقائی اوسط سے کم ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر فی الحال کوئی سیلز ٹیکس نہیں ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *