728 x 90

پاکستان نے انڈر16 ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے انڈر16 ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے آج تھائی لینڈ میں ایران کو ہرا کر سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ایشین والی بال چیمپن شپ جیت لی۔پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔ فائنل کے ابتدائی دو سیٹس ایران نے 25-22 اور 25-21 کے اسکور سے جیتے۔ تیسرے سیٹ میں ایک موقع پر پاکستان کو 17-11 سے برتری تھی

پاکستان نے آج تھائی لینڈ میں ایران کو ہرا کر سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ایشین والی بال چیمپن شپ جیت لی۔پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔

فائنل کے ابتدائی دو سیٹس ایران نے 25-22 اور 25-21 کے اسکور سے جیتے۔ تیسرے سیٹ میں ایک موقع پر پاکستان کو 17-11 سے برتری تھی لیکن ایران نے بھرپور مزاحمت کی 24-24 پر مقابلہ برابر کیا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے میچ پوائنٹس روکے اور بالآخر پاکستان نے تیسرا سیٹ 30-28 سے جیت کر میچ میں کم بیک کیا۔

چوتھے سیٹ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے ایران پر دباؤ رکھا، ایران کی ٹیم نے مزاحمت کی لیکن پاکستان چوتھا سیٹ 25-21 سے جیت کر مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہا۔

فیصلہ کن سیٹ میں پاکستانی پلیئرز نے ایران کو قریب نہ آنے دیا اور 15-10 کے اسکور سے پانچواں سیٹ جیت کر تین ۔ دو کی فتح مکمل کی اور کورٹ پر سجدہ ریز ہوئے۔

پاکستان نے دو گھنٹے سات منٹ جاری رہنے والے میچ میں مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 سے کامیابی حاصل کی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ جنید نے 24 اٹیک پوائنٹس سمیت 28 پوائنٹس بنائے، فیضان اللہ نے 18 اٹیک اور چار بلاک پوائنٹس سمیت 22 پوائنٹس لیے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos