728 x 90

پاکستان کا ایران کے جوہری مسئلے کوسفارتکاری سے حل کرنے پرزور

پاکستان کا ایران کے جوہری مسئلے کوسفارتکاری سے حل کرنے پرزور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے ایران کے جوہری مسئلے کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری اور تدبر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ قرارداد کے مسودے پر کونسل کی ووٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ایران پر پابندیوں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے ایران کے جوہری مسئلے کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری اور تدبر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

قرارداد کے مسودے پر کونسل کی ووٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے سفارت کاری کو نقصان پہنچے گا جس سے پہلے سے ہی بحرانوں میں گھرا خطہ مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔

تصادم کو ایک خطرناک راستہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ مشترکہ جامع لائحہ عمل تعاون پر مبنی سفارت کاری کی شاندار مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس تجویز کے حق میں ووٹ دیا ہے کہ دبائو کی بجائے سفارت کاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل کرنے کی کوششیں کی جائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos