نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا سلامتی کا نظریہ بات چیت، روابط اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے علاقائی اتحاد کا فروغ اور انتشار میں کمی ہے۔ آج (جمعہ) برسلز میں انڈوپیسفک وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کو
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا سلامتی کا نظریہ بات چیت، روابط اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے علاقائی اتحاد کا فروغ اور انتشار میں کمی ہے۔
آج (جمعہ) برسلز میں انڈوپیسفک وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تقسیم کی بجائے قیادت اور مذاکرات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اجتماعیت کے عالمی عزم کا اعادہ کرنے، اقوام متحدہ کے میثاق کی سربلندی اور اجتماعی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا پاکستان چین کے عالمی نظم و نسق کے نظام جیسے اقدامات سمیت نظم و نسق کے مضبوط تر اور زیادہ فعال نظام کی حمایت کرتا ہے۔
خطے میں حالیہ جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کے باوجود خطے کے بعض عناصر نے الزام تراشی ، اشتعال انگیز بیانات اور جنگی جنون کے ذریعے کشیدگی میں اضافے کی کوشش کی۔
کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن اور منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے۔
افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم، مربوط اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے اور افغان طالبان حکام پر زور د یا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اپنے وعدے پورے کریں اور اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *