728 x 90

پاکستان کا شام میں انسانی صورتحال مستحکم بنانے کیلئے تمام کوششوں کو متحرک کرنے پر زور

پاکستان کا شام میں انسانی صورتحال مستحکم بنانے کیلئے تمام کوششوں کو متحرک کرنے پر زور

اقوام متحدہ میں پاکستان نے شام میں انسانی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے تمام کوششوں کو متحرک کرنے پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ بدستور ایک سنگین تشویش ہے۔ انہوں

اقوام متحدہ میں پاکستان نے شام میں انسانی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے تمام کوششوں کو متحرک کرنے پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ بدستور ایک سنگین تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شام اقتدار کی منتقلی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری استحکام، اصلاحات اور جامع ریاست کی تعمیر کے لیے اس کے راستے کی حمایت میں ثابت قدم رہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنوبی شام کی سرزمین میں نام نہاد مستقل ٹھکانوں کے قیام کے ساتھ اسرائیلی دراندازی اور اس کی 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں انتہائی غیر مستحکم اور قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تمام قسم کے حفاظتی انتظامات اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کے تحت اور تمام متعلقہ فریقوں کی رضامندی سے طے کئے جانے چاہئیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos