728 x 90

پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک کے قیام کیلئے حمایت کا اظہار

پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک کے قیام کیلئے حمایت کا اظہار

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک کے قیام کیلئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ اس حمایت کا اظہار وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بیجنگ میں ایس سی او وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک علاقائی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک کے قیام کیلئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اس حمایت کا اظہار وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بیجنگ میں ایس سی او وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک علاقائی رابطے اور معاشی استحکام کے فروغ کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے اہم فنڈنگ فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی ترقی و استحکام کے فروغ میں تنظیم کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے ایس سی او لائحہ عمل کے مطابق معاشی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی استحکام کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

محمداورنگزیب نے کہاکہ رکن ملکوں کو عالمی معیشت کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos