اقوام متحدہ میں پاکستان نے پائیدار امن کیلئے ابتدائی سفارت کاری اور اقوامِ متحدہ کے مضبوط نظامِ ثالثی پر زور دیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعات کے پرامن حل، تنازعات کی روک تھام اور ان کے تصفیے میں ثالثی
اقوام متحدہ میں پاکستان نے پائیدار امن کیلئے ابتدائی سفارت کاری اور اقوامِ متحدہ کے مضبوط نظامِ ثالثی پر زور دیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعات کے پرامن حل، تنازعات کی روک تھام اور ان کے تصفیے میں ثالثی کے کردار کو مضبوط بنانے پر عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ بحران میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کو اپنانے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، ایران کے دوست ہمسایہ، خلیجی ممالک کے ایک برادر شراکت دار اور امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات رکھنے والے ملک کی حیثیت سے پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے ایک پائیدار حل کی تلاش میں مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *