728 x 90

پاکستان کا پہلا بین الاقوامی حسنِ قرات مقابلہ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پاکستان کا پہلا بین الاقوامی حسنِ قرات مقابلہ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پاکستان کا پہلا بین الاقوامی حسنِ قرات مقابلہ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے پانچ روزہ مقابلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے چالیس سے زائد رکن ممالک کے قرا حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان سے بھی ایک قاری اس مقابلے میں حصہ لے گا۔ جیوری

پاکستان کا پہلا بین الاقوامی حسنِ قرات مقابلہ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے پانچ روزہ مقابلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے چالیس سے زائد رکن ممالک کے قرا حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان سے بھی ایک قاری اس مقابلے میں حصہ لے گا۔

جیوری میں تین بین الاقوامی اور پانچ پاکستانی جج شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف قاری اور وزارتِ مذہبی امور کے کوآرڈینیٹر سید صداقت علی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے لیے ایک تاریخی

سنگِ میل ہے، جو ملک کو عالمی نقشے پر تلاوت قرآن کے مرکز کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کی قرات کی روایت کو فروغ دے گا بلکہ ملک کے نوجوانوں کو تلاوت قرآن میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی ترغیب بھی دے گا۔

دریں اثناء مختلف ممالک کے قرا بین الاقوامی قرات مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اب تک چاڈ، صومالیہ اور گھانا سے تعلق رکھنے والے قرا ء اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos