پاکستان کا50 فیصد اشیاء گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے گندم، چینی اور کھاد سمیت پچاس فیصد اشیاء گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بندرگاہ کے ذریعے مستقبل میں برآمدات کی شرح میں بھی مزید اضافہ…

پاکستان نے گندم، چینی اور کھاد سمیت پچاس فیصد اشیاء گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بندرگاہ کے ذریعے مستقبل میں برآمدات کی شرح میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔گوادر بندرگاہ پاکستان کیلئے ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز اور تزویراتی اثاثہ ہے اور بلوچستان کے عوام کا روزگار اور صوبے کا معاشی استحکام گوادر بندرگاہ کے مکمل طور پر فعال ہونے پر منحصر ہے۔اس سے کراچی بندرگاہ پر درآمدات اور برآمدات کا بوجھ بھی کم ہو گا۔گوادر بندرگاہ سے پیدا ہونے والے زرمبادلہ سے مقامی افراد کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


