پاکستان نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں امن پر اشتعال انگیزی کو ترجیح دینے والی انتہا پسندانہ سوچ کے عکاس قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دینے کی کوشش حقیقت کے منافی ہے۔انہوں
پاکستان نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں امن پر اشتعال انگیزی کو ترجیح دینے والی انتہا پسندانہ سوچ کے عکاس قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دینے کی کوشش حقیقت کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کیلئے معاونت سمیت بھارت کے جارحانہ طرزعمل سے واقف ہے۔ اس طرح کے حقائق کھوکھلے بیانیے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے چھپائے نہیں جا سکتے۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کا انحصارعلاقائی ہم آہنگی کی قیمت پر کھوکھلے سیاسی مفاد پر عمل کی بجائے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے ازالے کیلئے صبرو تحمل، بالغ نظری اور آمادگی پر ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *