728 x 90

پاکستان کی فلسطین کی خودمختاری کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کی مذمت

پاکستان کی فلسطین کی خودمختاری کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کی مذمت

پاکستان نے قابض اسرائیل کی جانب سے اپنی پارلیمنٹ میں متعارف کردہ قانون کے ذریعے نام نہاد خود مختاری کو مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں سمیت غیر قانونی اسرائیلی بستیوں تک توسیع دینے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ

پاکستان نے قابض اسرائیل کی جانب سے اپنی پارلیمنٹ میں متعارف کردہ قانون کے ذریعے نام نہاد خود مختاری کو مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں سمیت غیر قانونی اسرائیلی بستیوں تک توسیع دینے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے حصول کی جاری کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔

دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کرے اور اسرائیلی قابض افواج کو بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos