728 x 90

پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جبکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اوراس کیلئے بین الاقوامی تعاون اس کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کا ملک رہا ہے اوراب بھی بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے پاکستان

پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جبکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اوراس کیلئے بین الاقوامی تعاون اس کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کا ملک رہا ہے اوراب بھی بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے پاکستان نے ایبے (ABBEY) گیٹ بم دھماکے کے سرغنہ دہشت گرد شریف اﷲ کی گرفتاری سمیت انسداد دہشت گردی کی اپنی کوششوں کے ذریعے عالمی امن کے حصول کیلئے بھرپور کردارادا کیا ہے۔

دفترخارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی طورپر متنازعہ تسلیم کیے گئے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کی تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہوسکیں۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں غیر فعال کالعدم تنظیم کے ساتھ اس واقعے کے تعلق کو جوڑنا زمینی حقائق کے برعکس ہے۔

دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے موثر اور جامع انداز میں متعلقہ تنظیموں کو ختم کیاہے اور ان کی قیادت کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات چلائے ہیں۔

دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان بے مثال قربانیوں اور سرگرمی کے باعث انسداد دہشت گردی کی ایک فصیل ہے۔

دفترخارجہ نے بین الاقوامی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ اس عالمی برائی سے نمٹنے کیلئے معروضی اور غیرامتیازی پالیسیاں اختیار کرے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos