728 x 90

پاکستان، چین کے ساتھ ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

پاکستان، چین کے ساتھ ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے رواں سال مئی میں اپنے دورۂ چین کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے دونوں فریق قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام باہمی فوائد سے مستفید ہو سکیں۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور جنوبی ایشیا سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا آہنی بھائی سمجھتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos