پاکستان اور جاپان نے جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ “جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں بہتری” کے عنوان سے منصوبے کے تحت پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان دستخط کی تقریب
پاکستان اور جاپان نے جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
“جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں بہتری” کے عنوان سے منصوبے کے تحت پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان دستخط کی تقریب آج اسلام آباد میں وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔
سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپان کے فلاحی سرگرمیوں کے سفیر اکاماتسو شوئیچی
نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
معاہدے کے تحت حکومت جاپان نے امداد کے طورپر جائیکا کے ذریعے اس منصوبے کے لیے تقریبا ًایک کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالر کی رقم کی منظوری دی ہے۔
اس موقع پر جاپان کے سفیر نے دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بناتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *