728 x 90

پاکستان،ہنگری کا تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان،ہنگری کا تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیو یارک میں ہنگری کے وزیر خارجہ اور وزیر تجارت  پیٹر سیجارتو سے ملاقات کی۔  انہوں نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون سمیت دیرینہ اور کثیر الجہتی تعلقات کیلئے اپنی دلی تعریف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیو یارک میں ہنگری کے وزیر خارجہ اور وزیر تجارت  پیٹر سیجارتو سے ملاقات کی۔

 انہوں نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون سمیت دیرینہ اور کثیر الجہتی تعلقات کیلئے اپنی دلی تعریف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے معاشی تعاون پر پاکستان ہنگری مشترکہ کمیشن کے تیسرے کامیاب اجلاس کا خیر مقدم کیا۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی امن اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos