728 x 90

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی،وزیر پارلیمانی امور

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی،وزیر پارلیمانی امور

قومی اسمبلی کو  بدھ کے روز بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہ عالمی سطح پر پہلے سو ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ بات وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی۔

قومی اسمبلی کو  بدھ کے روز بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہ عالمی سطح پر پہلے سو ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

یہ بات وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی۔

انہوں نے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کا حوالہ دیا جس میں بیس درجے بہتری دکھائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے پچاس ممالک کے ساتھ ویزوں سے استثنیٰ کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تمام جعلی کمپیوٹرایزڈ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ ہوںگے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos