ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر پتنگ بازی اور اس کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور ایکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد نوید اور محمد زاہد کو گرفتار کر لیا ہے، جو شہر میں
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر پتنگ بازی اور اس کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور ایکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد نوید اور محمد زاہد کو گرفتار کر لیا ہے، جو شہر میں بڑے پیمانے پر پتنگیں فروخت کر رہے تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد کی گئیں، جنہیں قبضے میں لے کر تھانہ سٹی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ نے اس موقع پر تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والی اس خطرناک تفریح کے خلاف ہر ممکن قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *