728 x 90

پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب لانچ کردیا گیا

پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب لانچ کردیا گیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب لانچ کردیا گیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ پیش کیا جائیگا۔ اس حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں اعزازیہ کارڈز کی تقسیم کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب لانچ کردیا گیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ پیش کیا جائیگا۔ اس حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں اعزازیہ کارڈز کی تقسیم کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمود اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے ہمراہ آئمہ کرام کو پے آرڈرز پیش کئے۔ اس موقع پربتایا گیا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی ہوگی۔ آئمہ کرام نے اعزازیہ کارڈ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہارِ تشکرکیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos