728 x 90

پنجاب کی گندم کے بدلے 70 فیصد قرض اسکیم کسانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے: رانا تنویر

پنجاب کی گندم کے بدلے 70 فیصد قرض اسکیم کسانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے: رانا تنویر

مرکزی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی فصل کے عوض ستر فیصد قرض کی فراہمی کا منصوبہ کسانوں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اتوار کے روز مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے

مرکزی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی فصل کے عوض ستر فیصد قرض کی فراہمی کا منصوبہ کسانوں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اتوار کے روز مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت کسان اپنی گندم قریبی مرکز پر جمع کروائیں گے اور انہیں گندم کی مالیت کا ستر فیصد تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ یہ اقدام کسانوں کی مالی مشکلات کم کرنے اور زرعی شعبے کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی باقاعدہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ افراد کا ایک گروہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات موجود ہیں، اور شاہ اردن عبداللہ دوم کا دورہ دونوں ممالک کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور اردن کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos