وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ کے ساتھ ساتھ ان کی تخریبی سرگرمیوں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات آج (جمعہ) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورے کے موقع پر عسکری قیادت سے بریفنگ کے موقع پرجاری کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ کے ساتھ ساتھ ان کی تخریبی سرگرمیوں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات آج (جمعہ) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورے کے موقع پر عسکری قیادت سے بریفنگ کے موقع پرجاری کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان حکومت اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت اور مکمل طورپر تیار ہیں۔
شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔
انہوں نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے اور اسے مضبوط اور موثر جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *