آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، تھانہ ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈی سٹاف اور تھانوں سمیت دفاتر کے اہلکاروں نے شرکت کی۔پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ کیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔پریڈ میں شامل جوانوں کو ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ شہریوں کیساتھ خوش اخلاق رہیں اور احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *