صدر آصف علی زرداری نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے موثر کردار کو سراہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ صدرِ مملکت نے موجودہ اور آئندہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی
صدر آصف علی زرداری نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے موثر کردار کو سراہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔
صدرِ مملکت نے موجودہ اور آئندہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔
آصف علی زرداری نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ کیااور فیکٹریز کے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ نے صدرِ مملکت کو پی او ایف واہ کے مختلف پیداواری یونٹس کے بارے میں بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ پی او ایف واہ ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
صدرِ مملکت کی آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اور سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد چراغ حیدر بھی موجود تھے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *