728 x 90

پی سی بی نے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان آج لاہور میں پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سلمان علی آغا ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان آج لاہور میں پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان ، عثمان خان اور عثمان طارق۔

پاکستان گروپ اے میں شامل ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ اگلے ماہ کی سات تاریخ کو کولمبو میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos