728 x 90

پی ٹی آئی دہشتگردوں کا بیانیہ ترک کرے،وزیر دفاع خواجہ آصف

پی ٹی آئی دہشتگردوں کا بیانیہ ترک کرے،وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے بیرون ملک مقیم عناصر غیر شائستہ زبان استعمال کررہے ہیں جبکہ مسلح افواج اور شہدا کی قربانیاں نظرانداز کررہے ہیں۔ سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے بیرون ملک مقیم عناصر غیر شائستہ زبان استعمال کررہے ہیں جبکہ مسلح افواج اور شہدا کی قربانیاں نظرانداز کررہے ہیں۔

سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا رویہ سیاسی شائستگی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جوانوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور پی ٹی آئی کی قیادت نے آج تک ان قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔

وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کا بیانیہ اپنانے اور طالبان کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کرنے سے گریز اور ان سے ہمدردی یا رعایت کے بیانات کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنی پی ٹی آئی کی شناخت بن گئی ہے اگر وہ سیاست یا احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں لیکن انہیں پاکستان کی دھرتی اور وقار کیلئے چیلنج نہیں بننا چاہیے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos