728 x 90

پی ڈی ایم اے کا کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کا انتباہ

پی ڈی ایم اے کا کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کا انتباہ

پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کل سے مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہورہا ہے ۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا ۔ ننکانہ صاحب میں دریائے راوی کا پانی ہیڈ بلوکی پر قریبی دیہات اور آبادیوں میں داخل ہوگیا ۔ ادھر

پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کل سے مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہورہا ہے ۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا ۔

ننکانہ صاحب میں دریائے راوی کا پانی ہیڈ بلوکی پر قریبی دیہات اور آبادیوں میں داخل ہوگیا ۔

ادھر پاک پتن کی ضلعی انتظامیہ نے دریائے ستلج کے کنارے رہنے والے تمام شہریوں کو درمیانے درجے کے متوقع سیلاب کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

ادھر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب زدگان کیلئے کلینک آن وہیلز اورفیلڈ ہسپتالوں کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی  انہوں نے دریائے جہلم ، چناب، راوی اور ستلج کے ساحلی علاقوں میں خصوصی انتطامات کرنے کا حکم دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos