728 x 90

پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی حمایت کرے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی حمایت کرے گی،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معاشی اشاریوں میں بہتری اور خصوصاً حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص رقوم میں بیس فیصد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معاشی اشاریوں میں بہتری اور خصوصاً حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص رقوم میں بیس فیصد اضافے کو سراہا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سفارشات سے اتفاق اوران کی منظوری دینے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اگلے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی حمایت کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی قیادت میں مختلف ممالک میں بھیجے گئے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور بیانیئے کے محاذوں سمیت میدان جنگ میں بھی بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos