چناب کالج جھنگ کی جانب سے بدھ کو ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد بسوں پر سوار ہزاروں طلبہ کے عظیم الشان قافلے نے شہر بھر میں گشت کیا۔ مذکورہ ریلی کا مقصد افواجِ پاکستان کو خراج تحسین اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش
چناب کالج جھنگ کی جانب سے بدھ کو ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد بسوں پر سوار ہزاروں طلبہ کے عظیم الشان قافلے نے شہر بھر میں گشت کیا۔ مذکورہ ریلی کا مقصد افواجِ پاکستان کو خراج تحسین اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
ریلی کی قیادت چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ و ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، ڈائریکٹر جیٹ و اے ڈی سی (جی) رائے خرم شہزاد بھٹی اور پرنسپل چناب کالج جھنگ پروفیسر محمد عمران نائیک نے کی ۔ ریلی کا آغاز چناب کالج جھنگ سے ہواجو شہر کے مختلف اہم راستوں چنیوٹ روڈ ، فیصل آباد روڈ، ایوب چوک (جہاں سے ڈی سی جھنگ اور اے ڈی سی (جی) نے بھی شرکت کی، گوجرہ روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن سے ہوتی ہوئی دوبارہ کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے جوش و خروش سے قومی نغمے گائے اور فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ شہریوں نے بھی مذکورہ ریلی کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کاروباری مراکز اوردکانوں سے باہر آ کر ہاتھ ہلائے اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانی قوم کی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب ہے جو جرأت، وفا اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔ دشمن کی جارحیت کے جواب میں افواجِ پاکستان نے “معرکۂ حق” کے تحت آپریشن “بنیان مرصوص” کے ذریعے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *